29 مئی ، 2012
کو ٹلی… کو ٹلی آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر کے جنگلات میں آگ لگنے سے بارودی سرنگوں میں دھماکے ہوئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔آزاد کشمیر میں ضلع کوٹلی کے بٹل سیکٹر کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کی وجہ سے کنٹرول لائن میں بچھی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں اور زوردار دھماکے ہوئے۔دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بٹل سیکٹر کے جنگل میں آگ لگنے کی وجہ نہیں پتہ چل سکی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔