29 مئی ، 2012
کراچی… سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے چوہدری نثار کو سندھی ثقافت سے متعلق بیان پر چودہ جون کو طلب کرتے ہوئے اخبار میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ استحقاق کمیٹی کا اجلاس چئیرمین غلام مجدد اسران کی زیرصدارت ہوا۔ وزیرقانون ایاز سومرو نے کہا کہ چوہدری نثار اگر کمیٹی کے سامنے اتے توان کا قد کم نہیں ہوتا، تین دفعہ چوہدری نثارکو بلایا گیا ، وہ نہیں آئے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان نے چوہدری نثار کے سندھ ٹوپی اور ثقافت کے خلاف بیان کو قابل اعتراض قراردیا اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔ چیئرمین کمیٹی غلام مجدد اسران نے استحقاق کمیٹی کے سامنے وضاحت کیلئے چوہدری نثار کو 14 جون کو طلب کرلیا اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کا بھی فیصلہ کیا۔