پاکستان
29 مئی ، 2012

اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی

اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی

اسلام آباد … اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے ، اسکا دھواں کئی میل دور سے دکھائی دیتا رہا جبکہ اگ بجھانے کی کوششیں بھی شروع کردی گئی ہیں اسلام آبا کے سیکٹر ایف فائیو کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگی ، پہاڑیوں کے جنگلات اور جھاڑیوں میں لگی آگ کے شعلے بھی دور ک دکھائی دیئے جاتے رہے، اس پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے نے اپنی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور عملہ کو وہاں بھجوادیا ہے، آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ، آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے دکھائی دیئے جاتے رہے ۔

مزید خبریں :