پاکستان
29 مئی ، 2012

حکومت کا ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا فیصلہ، 6 رکنی کمیٹی قائم

حکومت کا ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا فیصلہ، 6 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد … وفاقی حکومت نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات اور بلوچستان سے لاپتہ افراد سے متعلق 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق 6 رکنی قائم کی جائے گی جو ہفتہ وار رپورٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی اور لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی خیر بخش مری سمیت دیگر ناراض بلوچوں سے رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایران سے گوادر ، تربت اور پنج گور کے راستے دو طرفہ تجارت اور کوئٹہ کو ماڈل سٹی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

مزید خبریں :