06 جنوری ، 2016
لاہور......ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میںمقدمے کاریکارڈ لاہورہائیکورٹ میں جمع نہ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی ،گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جاسکے ۔
ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارےوکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،آج بحث نہیں ہوسکتی۔ایان علی کے خلاف مقدمے کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی گئی۔