پاکستان
30 مئی ، 2012

رحمان ملک کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات

رحمان ملک کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات

لندن ... وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی جس میں سندھ سمیت پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت گو کی گئی۔ملاقات میں رحمان ملک نے الطاف حسین کو صدر اور وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔انھوں نے جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے الطاف حسین کے کردار کوبے مثال قراردیا اورکہا کہ کچھ عناصر پاکستان بالخصوص سندھ میں بد امنی پھیلانے کے لیے مختلف حربے اور سازشیں کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم حلیف جماعتوں سے مل کر سازشیں ناکام بنادیں گی۔ رحمان ملک نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے عوام کی محرومیاں دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں کی گئیں اور زہریلے پروپیگنڈے کیے گئے تاہم محب وطن عوام کے اتحاد کی طاقت سے یہ سازشیں ناکام ہوتی رہیں، الطاف حسین کاکہناتھاکچھ عناصر اپنی سیاست چمکانے کے لیے آج بھی الزام تراشی کررہے ہیں۔لیکنتمام سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم اپنا تحریکی سفر اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی، انھوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے اورتمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :