30 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے قومی ائیرلائن کے ائیر کرافٹ انجینئر کو بغیر لائسنس یافتہ پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی ٹیم نے کراچی سے مسقط جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے جانے والے پی آئی اے کے ائیر کرافٹ انجینئرافتخار علی شاہ کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزم کے سامان میں سے دوران تفتیش 30 بور کی پستول اور 6 گولیاں برآمد ہوئی ہیں،ائیر پورٹ سیکورٹی فورسز کے عملے نے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد حراست میں لئے گئے ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ ائیرپورٹ کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔