پاکستان
30 مئی ، 2012

ڈاکٹرشکیل آفریدی کواٹک جیل منتقل کیے جانے کاامکان

ڈاکٹرشکیل آفریدی کواٹک جیل منتقل کیے جانے کاامکان

پشاور ... القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کی نشاندہی میں مدد دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاورسے اٹک جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایف سی آر کے تحت تینتیس سال کی سزا سنانے کے بعد سینٹرل جیل پشاورمنتقل کردیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر اٹک جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کی منتقلی کے پیش نظر سینٹرل جیل پشاور کے اردگرد کے علاقے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جیل کی طرف جانے والی سڑک گورنر ہاوٴس اور ملک سعد فلائی اوور کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں جب جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے خبرکی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ جیل کے آس پاس روزمرہ کے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :