30 مئی ، 2012
سیالکوٹ ... بجلی کے ٹرانسفارمروں کی بوگس خریداری اور چوری شدہ ٹرانسفارمروں کو رکارڈ میں ناکارہ ثابت کرکے فروخت کردینے والے گیپکو سیالکوٹ کے 5 افسران کو ایف ائی اے نے گرفتار کرلیا،ڈپٹی ڈائرریکٹرایف آئی اے جنید کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے سپریٹینڈنٹ انجینئرجاوید گھمن،ایکسئن محمد ریاض اور چوہدری شوکت،ٹیکنیکل انجینئر جنید اختر اور ایس ڈی او فواد اسلم بٹ کروڑوں روپے کی خرد برد میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان چوری شدہ ٹرانسفارمروں کو رکارڈ میں ناکارہ ثابت کرکے فروخت کردیتے تھے۔جبکہ محکمہ کے علم میں لائے بغیر ممنوعہ کمپنیوں سے ٹرانسفارمر خرید کر رائس اور فلور ملوں اور فرنس فیکٹروں میں نصب کرنے اور ٹرانسفارمر کی خریداری کی مد میں محکمہ گیپکو سے بھاری رقم لے چکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔