08 جنوری ، 2016
کابل ......... افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملکی فضائیہ کو جدید بنانے کیلئے امریکا سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران صدر اشرف غنی نے کہاکہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے فضائیہ کو جدید بنانا ضروری ہے اوراس سلسلے میں امریکی کانگریس کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی مسئلہ ہے اوراس افغانستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں دہشت گردی ہورہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اورافغانستان کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے فائدے میں ہے۔کانگریس کے وفد نے افغان صدر کو مختلف امن واستحکام کے معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔