دنیا
08 جنوری ، 2016

امریکہ نے حزب اللہ کے معاونت کار پر پابندیاں عاید کر دیں

امریکہ نے حزب اللہ کے معاونت کار پر پابندیاں عاید کر دیں

واشنگٹن........امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں لبنان کی ایک ٹیلی کام کمپنی کے مالک علی یوسف شرارہ پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی یوسف شرارہ نامی ایک کاروباری شخصیت حزب اللہ کی مالی معاونت کر رہے ہیں ۔یہ کمپنی مشرق وسطیٰ، یورپ اور مغربی افریقا کے کئی ممالک میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

حزب اللہ سے تعلق اور تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں شرارہ اور اس کے گروپ کو بلیک لسٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کو علی یوسف شرارہ کی جانب سے سالانہ کئی ملین ڈالر کی رقم حاصل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :