دنیا
08 جنوری ، 2016

ایران کے ساتھ جنگ خارج از امکان ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

ایران کے ساتھ جنگ خارج از امکان ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض......... سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے ساتھ جنگ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی جنگ خطے کیلئے ”ہولناک“ ثابت ہوسکتی ہے۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے جنگ کے امکان پر غورنہیں کیا کیونکہ اس طرح کی جنگ سے خطے میں تباہی اوربربادی کا سلسلہ شروع ہوسکتاہے اوریقینی طورپرسعودی عرب کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا عدالتی نظام انصاف پرمبنی ہے اوردہشت گردی وجرائم پر سزاوں میں کسی قسم کا کوئی امتیا ز نہیں برتا جاتا۔

مزید خبریں :