08 جنوری ، 2016
انقرہ .......ترکی نے خانہ جنگی سے متاثرہ پڑوسی ملک شام کے شہریوں کیلئے ترکی میں داخلے کے حوالے سے ویزہ دستاویزات کو لازمی قرار دے دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیاہے کہ یہ شرط ان شامی شہریوں پر عائد ہو گی جو فضائی اور سمندری راستے سے ترکی آنا چاہتے ہیں۔اس طرح لبنان اور مصر سے ترکی میں داخل ہونے والے شامی مہاجرین کی تعداد میں کمی واقع ہو گی۔
واضح رہے کہ زیادہ تر مہاجرین ترکی کے راستے یونان اور پھر آگے دیگر یورپی ممالک جانا چاہتے ہیں تاہم زمینی راستے سے شام سے ترکی میں داخل ہونے والوں کے لیے سرحدیں پہلی کی طرح کھلی ہوئی ہیں۔