30 مئی ، 2012
ایپوہ… اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان ٹیم میزبان ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی،ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے قومی ٹیم کویہ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ارجنٹینا کو تو شکست دی ،لیکن اسے نیوزی لینڈ اور کوریا کے ہاتھوں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سات ملکی ایونٹ میں آج شام پانچ بجے پاکستان کا ملائیشیا سے مقابلہ ہوگا،ایونٹ میں پاکستان کے ابھی تین پوائنٹس ہیں جبکہ تین ہی میچز کھیل کر ملائیشیا نے دو پوائنٹس حاصل کیے۔ دن کا پہلا میچ ارجنٹینا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ کیوی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے ،اس نے تین میچز میں نو پوائنٹس ہیں۔