دنیا
09 جنوری ، 2016

عراق جنگ میں حصہ لینے280برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات

عراق جنگ میں حصہ لینے280برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات

لندن....عراق جنگ میں حصہ لینے والے دو سو اسی سے زائد برطانوی فوجیوں کے خلاف تشدد اور قتل کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عراق جنگ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرنے والی برطانوی تحقیقاتی ٹیم عراق میں پینتیس افراد کے مبینہ قتل کے مقدمات کی چھان بین کر رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران عراق میں خدمات انجام دینے والے دو سو اسی اہلکاروں کو خطوط بھیجے جا چکے ہیں۔ جس میں اہلکاروں سے قتل کے ان واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت اور دیگر اہلکاروں کے کردار کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ جبکہ برطانیہ کی سروس پراسیکیوٹنگ اتھارٹی عراق میں مبینہ قتل کے الزامات کے مزید بیس مقدمات تحقیقاتی ٹیم کو بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے ۔

اب یہ شدید خوف اور اذیت میں مبتلا ہیں کہ دس سال قبل ہونے والی اس جنگ میں انہیں قتل کے الزامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :