09 جنوری ، 2016
نئی دہلی......بھارتی لوک سبھا کی رکن نے اپنے ہی ایوان کی اندرکی کہانی سب کو سنا دی،ایسے انکشافات کئے کہ کچھ ہنسے ،کچھ غصے سے لال پیلے ہو گئے۔لوک سبھا میں ممبران لمبی لمبی تقریریں سن کر بور ہو جاتے ہیں۔ایم پیز کلاس روم کے بچوں کی طرح اِدھر اُدھر کی گفتگو کرتے ہیں ۔خواتین ایم پیز ساڑھیوں پر باتیں کرکے وقت گزارتی ہیں ،یہ پول کھولی ہے بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارِٹی کی ایم پی سپریا سوئیل نے۔
ناسٹک میں کالج کی ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے وہ باتیں بتا دیں جو آج تک سامنے نہیں آئی تھیں،سپریا نے یہ بھی بتایا کہ خواتین ایم پیزوقت گزارنے کے لئے میک اپ اور فیشل پر بھی بات کرتی ہیں اوردیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ وہ کسی گھمبیرعوامی مسائل پر گفتگو کر رہی ہیں۔ان انکشافات کے بعد سپریا پر کئی ایم پیز کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔