28 جنوری ، 2012
واشنگٹن…امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ اوباما کی کابینہ میں سے صرف لیون پنیٹا اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن کے حامی تھے جبکہ مجھ سمیت باقی شخصیات نے اس کی مخالفت کی تھی۔ امریکی ریاست میری لینڈ میں ہاوٴس ڈیموکریٹک ایشوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے پچھلے سال مئی کے ایبٹ آباد آپریشن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جب اوباما کابینہ میں ایبٹ آباد آپریشن کا سوال اٹھایا گیا تو خود انہوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ بائیڈن کے مطابق انہوں نے صدر براک اوباما سے کہا تھا کہ اسامہ کی کمپاوٴنڈ میں موجودگی کی مزید تصدیق کرلی جائے۔