30 مئی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور الاوٴنس 15، 25، 30اور 35 فی صد اضافے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جو یکم جون کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی ملازمین کی تنخواہوں 15 سے 25 فی صد اضافے کا امکان ہے جبکہ پنشن میں بھی15 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کے 50 اور 15 فی صد الاوٴنسز تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔ 65 فی صد الاوٴنس ضم کرنے سے تنخواہ میں 7 فی صد اضافہ ہوسکتا ہے اور اس پر 8ارب روپے اضافی خرچ ہوسکتے ہیں۔ 25فیصد تنخواہ اور پنشن میں اضافے سے57ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 30فیصد اضافے سے 69ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ 35فیصد اضافے سے79ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ہاوٴس رینٹ کی مد میں13ارب اضافی دینے کی تجویز ہے۔ میڈیکل انشورنس دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ آمدو رفت کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ تن خواہ، پنشن اور الاوٴنس میں اضافے کو حتمی شکل دے گی۔