30 مئی ، 2012
اسلام آباد … اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی، پیٹرول 4 روپے 71 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 64 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4.71 روپے فی لیٹر کم کر کے نئی قیمت 98.65 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ایچ او بی سی کی قیمت 13.24 روپے فی لیٹر کم کر کے نئی قیمت 122 روپے 57 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6.88 روپے فی لیٹر کم کر کے 93.07 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5.64 روپے فی لیٹر کم کر کے 101.36 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل 5.84 روپے فی لیٹر سستا کر کے نئی قیمت 91 روپے 49 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔