30 مئی ، 2012
کراچی … ایل پی جی کی عالمی قیمت میں 130 ڈالر فی ٹن کمی کے بعد 3 جون سے مقامی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلوکمی ہو جائے گی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ دو دن قبل فی ٹن قیمت میں 160 ڈالر کمی کی خبر من گھڑت تھی اور عالمی قیمت کا اعلان ہر ماہ کی آخری تاریخ جبکہ پاکستان میں اس کا اطلاق 3تاریخ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے پروڈیوسرز سے درخواست کی کہ پیداوار 800 ٹن سے بڑھا کر 1500 ٹن یومیہ کرنے کی حکمت عملی تیار کریں۔