پاکستان
30 مئی ، 2012

بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں، ملک میں گرمی 1، 2 روز جاری رہنے کا امکان

بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں، ملک میں گرمی 1، 2 روز جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد … ملک کے اکثر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، بیشتر شہروں کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔ نور پور تھل اور بھکر میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ گرمی کی شدید لہر مزید ایک سے دو روز جاری رہنے کی توقع ہے۔ ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری رہا۔ منڈی بہاوٴ الدین، جہلم، فیصل آباد، اوکاڑہ، بہاولنگر، جوہر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 47، سیالکوٹ، ساہیوال، خان پور، نوابشاہ، دالبندین میں 45 ڈگری ، لاہور، بہاولپور، رحیم یارخان، پڈعیدن، روہڑی اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اب تک سیزن کا گرم ترین دن رہاجہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جبکہ پشاور 42، کوئٹہ 36 اور کراچی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ گلگت میں 37 اور مری میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک جا پہنچا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزید خبریں :