Time 02 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں تین سال کا بچہ گم ہوگیا، تلاش کے دوران بچے کے مین ہول میں گرنے کا معلوم ہوا، کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں اور گٹر سے بچے کی لاش نکالی۔

بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بچہ کھیلتا ہوا گٹر میں گرا۔

پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا اور  قانونی کارروائی کے بعد 3 سال کے عبدالرحمان کی لاش اہلخانہ کے حوالے کی۔

اہل خانہ نے  بچے کی لاش حب ریور روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

بعد ازاں پولیس نے مذاکرت کے بعد روڈ کھلوادی۔

مزید خبریں :