پاکستان
31 مئی ، 2012

لاہور:پولیس آپریشن ،بغیر نمبر پلیٹ کی 800موٹرسائیکلیں بند

لاہور:پولیس آپریشن ،بغیر نمبر پلیٹ کی 800موٹرسائیکلیں بند

لاہور ... لاہور میں بغیر نمبر پلیٹ اور مشکوک موٹر سائیکلوں کے خلاف پولیس نے آپریشن کرکے آٹھ سو سے زائدبند کردیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کی ہدایت پر لاہور کے تمام ایس ایچ اوز ہدایت کی گئیں تھی کہ اپنے علاقے کی بغیر نمبر پلیٹ کی کم ازکم پندرہ پندرہ موٹرسائیکلیں بند کریں۔ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانے کی حدود میں ناکے لگائے اور اس دوران تقریب آٹھ سو سے زائد ایسی موٹر سائیکلوں کو پکڑ لیا جن نمبر پلیٹیں نہیں تھیں پکڑی جانے والی موٹرسائلیوں ایسی میں ہیں جن کی نمبر پلیٹیں مشکوک تھیں۔

مزید خبریں :