31 مئی ، 2012
واشنگٹن ... غیرملکی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکانے اپنے فوجی ٹرینرپاکستان واپس بھیج دیے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا نے دس سے بھی کم اہلکاروں کوپشاوربھیجا ہے ۔یہ فوجی ٹرینر پشاورکے قریب فرنٹیئرکورکے اہلکاروں کودہشت گردوں سے نمٹنے کی تربیت دیں گے۔اس امریکی عہدے دارنے بتایاکہ پاکستان بھیجے گئے ٹرینرزکی تعدادابھی کم ہے تاہم وقت کیساتھ ان میں اضافہ ہوگا۔سلالہ حملے کے بعد پاکستان نے امریکی ٹرینرز کوواپس بھیج دیا گیاتھا۔ان کی واپسی سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونے کااشارہ دیتے ہیں۔