31 مئی ، 2012
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی جانب سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کوشدت پسندتنظیم کی مددکرنے پرسزادیے جانے کی رپورٹ کاجائزہ لے رہے ہیں،واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ میں ایک سوال پرکہا کہ امریکا پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کوسنائی گئی سزاکی اصل وجوہات کا جائزہ لے رہاہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان کا کہنا ہے شکیل آفریدی کو کالعدم تنظیم لشکراسلام اوراس کے سربراہ منگل خان سے روابط اوراس کی مددکرنے کے الزام میں سزاسنائی گی ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سزاسے متعلق نئی اورپرانی رپورٹ کا موازنہ کررہے ہیں۔اوراس کی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مارک ٹونرنے واضح کیا کہ اس معاملے کوامریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور اسلام آبادسے براہ راست اٹھایاجائے گا۔