31 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لی مارکیٹ سے متصل ا?نکھوں کے اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، تھانہ زمان ٹاوٴن پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ اسد حسین کو قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے اور مقتول کے جسم میں 11 گولیاں لگیں جس سے اس کی موت واقع ہوئی،کورنگی نمبر 4 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔