19 جنوری ، 2016
لاہور....ایف آئی اےانسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12مطلوب انسانی اسمگلرگرفتار کرلیے ۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریاں لاہور،گجرات اور گجرانوالہ سے کی گئیں۔
گرفتار افراد میں اشفاق ، الیاس،یونس جاوید اعظم ، سجیل ، مطلوب حسین ، بابر نعیم ،اشرف ، ناصر اسحاق ، عقیل طارق، نصیر احمد اور زوار افضل شامل ہیں ۔