پاکستان
19 جنوری ، 2016

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

کراچی..... صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال ، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کی ۔

اجلاس میں گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ ،صوبائی وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ سمیت مشیر قانون اور دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرامد اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لیا گیا ۔

اپیکس کمیٹی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایکشن پلان کےتحت 10 ہزار738 چھاپے مارےگئے جہاں دوہزار 219 مشترکہ آپریشن کئے گئے ۔پولیس نے842 سرچ آپریشن کئے ۔دہشت گردوں کی مالی معاونت پر دو مقدمات قائم کئے گئے، اورمالی معاونت پر دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 68 مقدمات درج کرکے 987 گرفتاریاں کی گئیں ۔ دیواروں پر نفرت انگیز تحریر اور مواد سے متعلق 736 مقدمات درج، 203 گرفتاریاں کی گئیں۔

سندھ بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم دو ہزار353 افغانی گرفتار کرکے 1109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ عارضی رہائشی آرڈیننس کے تحت 23 مقدمات درج، 41 گرفتاریاں کی گئیں۔

مزید خبریں :