19 جنوری ، 2016
کراچی.........معروف ریسرچ اسکالر ، کالم نگار ، مصنف اور عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کردار کے بجائے تلوار سے اسلام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ تو محبت کی اور نہ ہی ان کی اطاعت کی ہے ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یہ بات امریکا کے شہر سیکرا مینٹو sacramento میں محفل میلاد سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ شقی القلب عناصر نے اسلام کے نام پر تکفیر کی فیکٹریاں قائم کیں اور اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو گستاخی کے سرٹیفکیٹ دیے۔
انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول کے دل کلمہ محبت کا ورد کرتے ہیں، جن بلندیوں تک کوئی نہیں پہنچا وہاں رسول کی محبت پہنچادیتی ہے ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے محفل میلاد میں نعتوں کا نذرانہ پیش کرکے پرکیف سماں باندھ دیا ، آخر میں انہوں نے رقت آمیز دعا بھی کرائی۔