19 جنوری ، 2016
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کا ان کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں، ان کا یا ان کے خاندان کا بھارت میں نہ کوئی کاروبار ہے نہ بھارت کے کسی صنعت کار کے ساتھ شراکت ہے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامدمیر کو اپنی زندگی کا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ بھارتی صنعت کار ساجن جندل نے کٹھمنڈو میں ان کے والد اور نریندر مودی کی ملاقات نہیں کرائی، نہ وہ رائے ونڈ میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 25 دسمبر کو نریندرمودی کی رائے ونڈ آمد کے موقع پر وہاں بھارتی صنعت کار ساجن جندل موجود نہیں تھے۔
حسین نوازشریف نے اعتراف کیا کہ ان کے سعودی عرب کے ساتھ کاروباری مراسم ہیں لیکن یہ مراسم حکومت پاکستان کی پالیسی پراثرانداز نہیں ہوتے۔
حسین نواز نے عمران خان کے الزامات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں کمائی گئی رقم سے برطانیہ میں جائیداد خریدی۔