پاکستان
20 جنوری ، 2016

رینجرز کو سندھ حکومت کے تحت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،مراد علی شاہ

رینجرز کو سندھ حکومت کے تحت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،مراد علی شاہ

کراچی ......صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے بات مان لی ہے ،رینجرزکو صوبائی حکومت کے زیر ہدایت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ فروری میں طے ہوجائے گا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ دسمبر کے بعد سے سہولت کاروں کو نہیں،فورسز نے صرف دہشت گردوں کو حراست میں لیا، جن کی تعداد 10 ہے۔

مزید خبریں :