پاکستان
20 جنوری ، 2016

میرپور:آزادکشمیر میں کارروائی، 12 افغان باشندے گرفتار

میرپور:آزادکشمیر میں کارروائی، 12 افغان  باشندے گرفتار

میرپور…میرپور آزاد کشمیر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتارکرکے جعلی رہائشی دستاویزات برآمدکرلیں جبکہ 3دکانوں کو سیل کردیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر چودھری امجد اقبال کےمطابق ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے میر پور شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس دوران 12افغان باشندوںکو گرفتار اور 3 دکانوں کو سیل کردیاگیا۔ گرفتار افراد سے جعلی رہائشی دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کاکہناہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر 100فیصد عمل کرایاجائےگا اور غیرقانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں کو رہاش دینے پرعمارت مالکان کےخلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :