پاکستان
20 جنوری ، 2016

پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 20 افراد زخمی

پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 20 افراد زخمی

لاہور…سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ،دھند کے باعث چنیوٹ اور شورکوٹ میں حادثات میں 20افراد زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث صبح کے اوقات میں حد نگاہ صفر رہ گئی ،چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر دھند کی وجہ سے کالج وین الٹ گئی، حادثے میں 18 طالبات زخمی ہوئیں ،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،وین چناب نگرسے سرگودھا یونیورسٹی جارہی تھی۔

شورکوٹ میں حویلی بہادر شاہ کےقریب 2 موٹرسائیکلیں ٹکر انے سے 2افراد زخمی ہوئے،سندھ میں جیکب آباد،سکھر،نواب شاہ اور بدین سمیت کئی شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

مزید خبریں :