20 جنوری ، 2016
پیرس.........فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر عاید اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تہران کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔ جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
دورہ ریاض سے قبل عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تجارتی واقتصادی روابط کی تعریف کی۔سعودی عرب روانگی سے قبل فابیوس نے کہا کہ وہ سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے حوالے سے بات کرتے فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تہران کو جوہری معاہدے کی تمام جزئیات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ ہم ایران کی جانب سے جوہری تنازع پر پائے سمجھوتے پرعمل درآمد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔