20 جنوری ، 2016
تہران .........ایران میں افغانی اور پاکستانی ملیشیاؤں کے لیے مخصوص قم قبرستان میں پہلی مرتبہ ایک عراقی جنگجو کی تدفین عمل میں آئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شام کے صوبے اِدلب میں شامی انقلابیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے جنگجو محمد علی عبدالرزاق الربیعی کا تعلق عراقی حزب اللہ بریگیڈز کی ملیشیا سے ہے، اور اسے ایرانی حکومتی اہل کاروں اور فوجی قائدین کی موجودگی میں سرکاری سطح پر دفن کیا گیا۔
یہ قبرستان دو سال قبل، شام میں پاسداران انقلاب کے ساتھ لڑنے والی ملیشیاؤں کے ارکان کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد بنایا گیا تھا۔ قبرستان میں افغانی اور پاکستانی ملیشیا کے سیکڑوں جنگجوؤں کی قبریں بھی ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہاں درجنوں افغانوں کی میتیں لائی گئیں جو حلب کے نواح میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔