پاکستان
24 جنوری ، 2016

مستونگ سے مغوی لڑکی کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

مستونگ سے مغوی لڑکی کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

مستونگ ......بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس نے کارروائی کرکے مغوی لڑکی کی لاش برآمدکی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر پر چھاپا مارکر ایک ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم کی نشاندہی پر اہلکاروں نے گھر کے احاطے میں کھدائی کی اورکوئٹہ کےعلاقے کلی جیو سے ایک سال پہلے اغواکی گئی لڑکی کی لاش برآمد کرلی، جسے ملزم نے 6 روز قبل فائرنگ کرکے قتل کے بعد دفن کردیا تھا۔

لاش ابتدائی معائنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردی گئی جبکہ سٹی تھانہ مستونگ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :