24 جنوری ، 2016
ڈیلاس ......معروف اسکالر ڈاکٹرعامر لیا قت حسین نے کہا ہے کہ امریکا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ تشدد کو تشدد سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ خوارج کو اپنی صفوں سے نکال دیں۔
امریکی شہر ڈیلاس میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے تاریخی حقائق اورمثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی اور قتل و غارت گری سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کو تشدد سے ختم نہیں کیا جا سکتا، دیگر اقوام پر بم باری کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ خوارج کو اپنی صفوں سے نکال دیں۔