پاکستان
24 جنوری ، 2016

اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میںشدید دھند

اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میںشدید دھند

اسلام آباد ......اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،بینظیر بھٹو ائر پورٹ پر درجنوں پروازیں متاثر ہوگئیں۔

پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے ،نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ اسلام آباد میں دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔

نیشنل ہائی وے پر ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ،ادھرموٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سےفیصل آباد تک حدِ نگاہ سے 20 سے 30 میٹر رہ گئی ہے ۔

موٹر وےایم 2 پرکلرکہار سے چکری تک حدِ نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے جبکہ فیصل آباد سےگوجرہ تک حد نگاہ 25 میٹر رہ گئی ہے، موٹروے اور نیشنل ہائی وے حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑیوں کی رفتارآہستہ رکھنے اورفوگ لائٹس استعمال اور غیرضروری سفرسےگریز کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں بھی دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی13 جبکہ اندرون ملک کی 3 پرازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :