24 جنوری ، 2016
کراچی .....کراچی سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی ہے ،جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی 6گاڑیاں اور ایک واٹر باوزر آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع رات 3بجے ملی، جس کے بعد سے آگ پر قابو پانے پر مصروف ہیں،تاحال کوشش ہے کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔