پاکستان
24 جنوری ، 2016

کراچی : کھارادر میں فائرنگ ،حملے کا مقدمہ درج کرائونگا، جاوید ناگوری

کراچی : کھارادر میں فائرنگ ،حملے کا مقدمہ درج کرائونگا، جاوید ناگوری

کراچی ......کراچی کے علاقے کھارا در میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا ہے کہ فائرنگ ان پر کئی گئی۔

پولیس کے مطابق کھارادر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے سیکیورٹی دیکھی تو ہوائی فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، ان کا نشانہ ایم پی اے جاوید ناگوری نہیں تھے۔

تاہم جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ فائرنگ ان کی گاڑی پر کی گئی ، وہ اس حملے کا مقدمہ درج کرائیں گے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ان پر حملہ ہو چکا ہے، جس میں ان کا بھائی اپنی جان گنوا چکا ہے۔

مزید خبریں :