پاکستان
24 جنوری ، 2016

بہاول نگر: فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

بہاول نگر: فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

بہاول نگر......بہاول نگر میں فرنیچر کے ایک کارخانے میں لگی آگ کو دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجھادیا گیا ۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔

ریسکیو 1122 بہاول نگر کے مطابق چوک فوارہ کے قریب فرنیچر کے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی ، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر دوگھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا ،، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔

مزید خبریں :