پاکستان
24 جنوری ، 2016

فیصل آباد : ہوٹل میں گیس لیکج سے 8 افراد بے ہوش

 فیصل آباد : ہوٹل میں گیس لیکج  سے 8 افراد بے ہوش

فیصل آباد .....فیصل آباد کے ایک ہوٹل میں جاری کانفرنس کے دوران ہال میں گیس لیکج کی وجہ سے 8 افراد بے ہوش ہو گئے ۔

ریسکیو کے مطابق کینال روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے ہال میں ایک فارما سوٹیکل کمپنی کی جانب سے کانفرنس منعقد کی جارہی تھی کہ سردی کی شدت سے بچنے کیلئے ہال میں جلائے جانے والے ہیٹرز سے گیس بھر گئی جس کے نتیجہ میں شرکاء میں سے 8 افراد بے ہو ش ہو گئے ، متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :