پاکستان
25 جنوری ، 2016

کسی ادارے کو فروخت ہونے نہیں دینگے، سراج الحق

کسی ادارے کو فروخت ہونے نہیں دینگے، سراج الحق

کراچی .....امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی ادارے کو فروخت ہونے نہیں دیں گے، جماعت اسلامی نے سابق جرنیلوں، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی کرپشن کے حقائق جمع کرلیے ہیں ۔

کراچی میں تربیتی نشست سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو کرپشن کے ذریعے ناکام بنا کر فروخت کررہی ہے، کسی ادارے کو فروخت ہونے نہیں دیں گے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ کرپشن اور وی آئی پی کلچرکے خلاف مارچ سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔

مزید خبریں :