پاکستان
25 جنوری ، 2016

پشاور میں پھندو چوک کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

پشاور میں پھندو چوک کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

پشاور .....پشاورکے پھندو چوک کے قریب انقلاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں مدرسہ کے افغان مہتمم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد ہتھ گاڑی میں نصب کیاگیاتھا۔

پھندو چوک پشاورکے قریب انقلاب روڈ پر دہشت گردی کی کاروائی ہوئی، شرپسندوں نے مقامی مدرسہ کے مہتمم قاری صلاح الدین کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کیا، جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور قاری صلاح الدین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ہتھ گاڑی میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑادیاگیا، دھماکہ خیز مواد میں بال بیئرنگز بھی شامل تھے،پولیس نے قریبی علاقو ں کاسرچ کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پشاور کے مختلف مقامات پر 2 دنوں کے دوران2 سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں، تاہم تمام تر اقدامات کے باوجود دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں۔

باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کے بعد پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے دعوے کئے گئے، لیکن انقلاب روڈ پربم دھماکے نے ناقص سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

مزید خبریں :