25 جنوری ، 2016
راولپنڈی ......آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیوں میں 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائیوں میں 17 دہشت گرد مارے گئے، فضائی کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اور شوال میں کی گئیں ۔