پاکستان
25 جنوری ، 2016

پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں

لاہور ......پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں ، موٹر وے ،نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔

نیشنل ہائی وے پر ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی،ادھر موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سےفیصل آباد تک حدِ نگاہ 20 سے 30 میٹر رہ گئی ہے ۔ موٹر وے ایم 2 پرکلرکہار سے چکری تک حدِ نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ 25 میٹر ہے ۔

موٹروے اور نیشنل ہائی وے حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑیوں کی رفتارآہستہ رکھنے ، فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیرضروری سفرسےگریز کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں بھی دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ اندرون ملک کی3 پرازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :