25 جنوری ، 2016
کراچی .....کراچی میں اقلیتی برادری کے 60 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود سے ملک بھی ترقی کرے گا۔
اجتماعی شادی کی تقریب وائی ایم سی اے ہال میں منعقد ہوئی، جس میں دولہے ، دلہنوں کے رشتہ ادروں کے علاوہ ہندو برادری کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں کیونکہ اقلیتی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار کررہی ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ اقلیتی نوجوانوں کی شادی میں شرکت کر کے دلی خوشی ہوئی۔