25 جنوری ، 2016
جیکب آباد......جیکب آباد میں زمین کےتنازعے پر گلوانی برادری کےگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق گلوانی برادری کے 2گروپوں کےدرمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقہ مولاداد میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں اور لاش کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کردیا ہے جبکہ واقعات کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔