پاکستان
05 فروری ، 2016

ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت

ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی...... کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولت دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں نامزد پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل، متحدہ قومی موومنٹ کے سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی میں ہوئی۔ تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم سے برآمد کی گئی اشیاء مال خانے میں جمع کرادی گئی ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ رینجرز نے 330صفحات پر مشتمل رپورٹ مال خانے کا حصہ بنا دی ہے،نہیں معلوم ان صفحات میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیا ہے،ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو غیر قانونی ہیں۔

ملزم عثمان معظم کے وکیل نے اپنے مؤکل کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔ عثمان معظم پر دہشت گردوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم کو فون کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ مفرور ملزمان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل، متحدہ رہنما سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی شامل ہیں۔ عدالت نے رینجرز کی مال خانے میں جمع کرائی گئی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔

مزید خبریں :