پاکستان
07 فروری ، 2016

فاروق ستار کا پی آئی اے ملازمین کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ

فاروق ستار کا پی آئی اے ملازمین کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ تباہ کاری ہے ، ہم ملازمین کے مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ ہیں۔

متحدہ کے رہنما فاروق ستار کا کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے ہڑتالی کیمپ کادورہ اور پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین سے خطاب میں کہا کہ قومی اداروں کو بچانا پاکستان کو بچانے کے مترادف ہے۔

متحدہ کے رہنما نے مظاہرین سے کہا کہ وہ ان کے مطالبات لے کر اسلام آباد جارہے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات میں پی آئی اے ملازمین کے مطالبات ان کے سامنے رکھیں گے ، مطالبات کو نہ صرف آگے لے کر جائیں گے بلکہ ثالثی کا کردار بھی ادا کریں گے ۔

مزید خبریں :